دینی مدارس کے طلبہ کی محسن اور مربی تنظیم

 

جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان دینی مدارس کے طلبہ کی محسن اور مربی تنظیم ہے 1975 میں لگایا جانے والا یہ پودا آج ایک شجر سایہ دار بن چکا ہے

jamiat-talba-arabia


 ملت اسلامیہ کی احیاء کا خواب دیکھنے والی عربیہ اتحاد و اتفاق کی پرچار کرنے والی ہے تاکہ تمام امت مسلمہ اپنی بقاء کی جنگ مستحکم بنیادوں پر لڑ سکیں دینی مدارس کے طلبہ کی علمی استعداد کو بڑھانے اور اقامت دین کی جد وجہد کے لیے کوشاں ہے جمعیت طلبہ عربیہ ایمان اتحاد اور تقویٰ کی بنیاد پر طلبہ کی تربیت کر رہی ہے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان آج کے اس پُر فتن دور میں بھی ,اِنّما المُؤمِنونَ اِخوۃ، کا علم بلند کیے ہوئے ہے جو معاشرے کو ایسے بہترین افراد کار دینا چاہتی ہے جو تقویٰ للّٰہیت احساس زمہ داری عزم مصمم اور پاکیزہ افکار سے لیس ہوں جو اقبال کے شاہین اور امت مسلمہ کا درد اپنے دلوں میں رکھنے والے ہوں دعوت کے میدان میں ہمارے لیے آئیڈیل صورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے انھوں نے امت کا درد لیے لوگوں کی اصلاح کا بھیڑا اٹھایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو دعوت لوگوں کو دیتے تھے بذات خود اسکی عملی تصویر تھے ہمیں بھی اسی اسوہ حسنہ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی دعوت لوگوں تک پہنچانے سے قبل خود اسکی عملی تصویر ہوں 

آئیے اک نئے عزم کے ساتھ رضاۓ الہی کے حصول کی خاطر اپنی اور بندگان خدا کی زندگی کی تعمیر کرتے ہوئے جمعیت طلبہ عربیہ کی دعوت کو تمام مکاتب فکر کے طلبہ تک پہنچا دیں خدا کرے یہ گلدستہ ہمارے سروں پر تاقیامت رہے(آمین)

بلال احمد
(رکن جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان)

Please do not enter any spam links in the comment box.

جدید تر اس سے پرانی