منتظم اعلی جمعیت طلبہ پاکستان کا الاقصی مارچ اسلام آباد کے شرکاء سے خطاب

جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔اس موقع پر مدارس کے طلباء کی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کے دینی مدارس کی  سب سے بڑی طلبہ تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ  برادر محمد افضل نے شرکاء سے خطاب کیا ۔

منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان برادر محمد افضل الاقصی مارچ اسلام آباد کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں—فوٹو: آں لائن

برادر محمد افضل منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان نے کہا  فلسطین پر صیہونیوں کا ناجائز قبضہ اور مسلسل نسل کشی انتہائی قابل مذمت ہے اور امریکہ یہودیوں کا سفارت کار بنا ہوا ہے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔فلسطین میں جاری مظالم میں خاموش تماشائی برابر کے شریک ہیں ۔مغربی میڈیا مغربی حکمران دوہرے معیارات اپنا رہا ہے ۔
مسلم حکمران عملی طور پر فلسطینینوں کا ساتھ دینے کے بجائے بے بے وزن مذمتی بیانات سے کام چلا رہے ہیں۔
افسوس اس بات پر ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں میں تو وہ بھی جرات نظر نہیں آتی کہ یہودیوں کو للکار سکیں۔
ہم چند ہیں چاہے کم طاقت ہے لیکن اپنی پوری استعداد کو فلسطینیوں کی امداد میں لگائیں گے ۔
اور کہا ہم مدارس کے طلبہ کو مسئلہ فلسطین پر یکجا کریں گے۔

ویڈیو لنک:


Please do not enter any spam links in the comment box.

جدید تر اس سے پرانی